جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

زیارت میں شدید برفباری، مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیارت (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مری سمیت مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب زیارت میں شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے، گیس سپلائی بھی معطل ہو گئی ہے، برفباری کی وجہ سے زیارت کوئٹہ زیارت سنجاوی مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت نے کہا ہے کہ برفباری اورسردی کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہے، شہری برفباری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، با جوڑ، خیبر، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک،کرم، اورکزئی اور وزیرستان میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے اور رات کے اوقات میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…