پیر‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر دوستی،بھارتی نوجوان لڑکی سے ملنے سرحد پار کرکے پاکستان آگیا

datetime 1  جنوری‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی سے ہونے والی محبت میں گرفتار ہوکر اس سے ملنے سرحد پار کرکے پاکستان آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ بادل بابو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہوا جسے پاکستانی حکام گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام لڑکے کی جانب سے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم لڑکے نے بتایا کہ اسے ایک پاکستانی لڑکی سے فیس بک پر دوستی کے بعد محبت ہوئی اور وہ اسی لڑکی سے ملنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی دفع نہیں ہے کہ جب کسی نے سوشل میڈیا پر محبت ہونے کے بعد سرحد پار کی ہو یا اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملک گیا ہو۔ 2023 میں سیماحیدر نامی خاتون پب جی گیم پر لڑکے سے دوستی کے بعد 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ 2023 میں ہی 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی تھی۔گزشتہ سال ہی ایک بھارتی لڑکی انجو نے فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آکر دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…