سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں 22 سالہ نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو کرنٹ دے کر قتل کر دیا اور نعش گھر کے صحن میں چھپا دی پولیس نے مقتولہ ماں کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور قاتل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ مڈھ رانجھا کے نواح میں 22 سالہ نوجوان علی حسن نے غیرت کے نام پر اپنی ماں ممتاز بی بی کو زہریلی گولیاں کھلا کر کرنٹ دے کرقتل دیا اور نعش گھر کے صحن میں چھپا دی پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی اور قاتل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا قتل و غارت کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس واقعہ میں بہترین اور بروقت کاروائی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔