اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، بھارتی ایجنٹ ملوث نکلا

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا جس میں بھارتی ایجنٹ ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش پر ایجنٹ سمیت 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں حسیب احمد، قیصر احمد، عثمان علی اور ایجنٹ عبدالشکور شامل ہیں جن کا تعلق فیصل آباد، چینیوٹ، گجرانوالہ اور ننکانہ صاحب سے ہے۔

انسانی اسمگلر عبدالشکور نے دیگر ملزمان کو پولینڈ بھجوانے کے نام پر 14 لاکھ روپے فی کس کے معاہدے کئے، ملزمان نے ایجنٹ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ایڈوانس بھی دیے، ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے آذربائیجان سے پولینڈ جانا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلر عبدالشکور کے موبائل سے اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔ملزم عبدالشکور نے دیگر ملزمان کے آذربائیجان کے ویزے زم زم ٹریول شانگلہ ہل سے حاصل کئے، ملزم عبدالشکور انڈین ایجنٹ سے رابطے میں تھا، آذربائیجان میں رہائش پزیر گوتم شرما نامی انڈین ایجنٹ نے ملزمان کو آذربائیجان سے غیر قانونی طریقے سے پولینڈ بھجوانا تھا۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…