پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ترجمان پاک فوج

datetime 27  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم دنیا کے سامنے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں سازش کے تحت اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بھارت اپنے معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے جو اقدامات کر رہا ہے اس سے سول اور عسکری قیادت آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے فالس فلیگ آپریشن کیے، پاکستانی فوج ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں متعدد عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج عوام کی فلاح کے لیے سماجی اور فلاحی کام کر رہی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…