ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

راہگیر خاتون کے سامنے لڑکے کی نازیبا حرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست اس حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان اس ویڈیو کے بعد میڈیا کے سامنے آیا اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔یہ واقعہ یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں پیش آیا، اور ویڈیو بنانے والا شخص بھی شعیب ہی تھا جس نے اپنی پچھلی حرکت کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…