منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کی جیلوں میں ماہرین نفسیات تعینات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی فلاح کیلئے پنجاب بھر کی جیلوں میں سائیکالوجسٹ تعینات کر دیئے ،ہر جیل میں ذہنی صحت مرکز قائم کیا جائیگا جہاں قیدیوں کی ذہنی صحت کی جانچ، تشخیص اور مشاورت ہوگی، تمام جیلوں میں یونیفارم پالیسی کے تحت کارکردگی جانچنے کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔ایس او پیز کے مطابق جیل آمد کے 24گھنٹوں میں سائیکالوجسٹ ہر قیدی کا معائنہ کریگا، جیل سائیکالوجسٹ ہر قیدی کے جرم، کرمنل ہسٹری اور شخصیت کے مطابق اس کی کیٹیگری کا تعین کرے گا، ذہنی تنا ئو کے شکار قیدیوں سے بہتر رویے کیلئے جیل عملے کی تربیت کرے گا۔

قیدیوں کو ذہنی تنا ئو اور خود کشی کے رجحانات سے بچا ئواور منشیات کے عادی یا نفسیاتی مسائل کے شکار قیدیوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایس او پیز کے مطابق جیل میں قیدیوں کے رویے اور کردار میں بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات کو فائل کا حصہ بنایا جائے گا، جیل سائیکالوجسٹس کو پیرول بورڈ کا ممبر بھی بنا دیا گیا ہے جو قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ رپورٹ دے گا۔ ماہر نفسیات کی معاونت کیلئے پڑھے لکھے جیل وارڈرز کی تعیناتی بھی کی جائے گی، ماہر نفسیات پر تشدد رویے کے حامل اسیران کی کانسلنگ کریگا، سزائے موت کے قیدیوں کا ہر ہفتے معائنہ ہوگا اور ہر ماہ کانسلنگ سیشن کیے جائیں گے۔ نوعمر اور خواتین اسیران کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جیل سائیکالوجسٹ ہر ماہ ہر قیدی کا معائنہ اور کانسلنگ کر کے فائل اپڈیٹ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…