منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گرفتار صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اے ٹی سی اسلام آباد نے گرفتار صحافی مطیع اللہ جان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جمعرات کو گرفتار سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مطیع اللہ جان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے ملزم کے 30روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ،وکیل فیصل چوہدری نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے مشاورت کرنی ہے۔

عدالت نے مطیع اللہ جان کے 30دن ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ صحافی مطیع اللہ جان پر پولیس کو تشدد کا نشانہ بنانے، اسلحہ چھیننے اور منشیات رکھنے کا الزام ہے۔ مقدمے میںکہا گیا ہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے صحافی مطیع اللہ جان کو کو ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کیا۔مطیع اللہ کی گاڑی کو رات اسلام آباد ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، ان کی گاڑی کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل مدثر زخمی ہو گیا، مطیع اللہ جان نے سرکاری اسلحہ چھین کر جوان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نشے میں تھا، ملزم کی گاڑی سے آئس بھی برآمد ہوئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…