ساہیوال( این این آئی)نواحی چک32بارہ ایل میں رشتہ کرانے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی ،تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مہر آباد ٹائون چیچہ وطنی کی مس ممتاز کو رشتہ کروانے کے بہانے آفتاب اور عباس نے بلوایا جہاں ا ن کا ایک نا معلوم ساتھی بھی موجود تھا ۔ ملزم عباس لڑکی دکھانے کے بہانے اپنے ڈیرہ پر لے گیا جہاں آفتاب، عباس اور نا معلوم ملزم نے باری باری پسٹل دکھا کرزبردستی زنا کر کے ایک کار میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس صدر چیچہ وطنی نے مس ممتاز کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 375اے ت پ درج کرکے ایک ملزم عباس کو گرفتار کر لیا۔گلشن زینب میں غلام فرید کی 14سالہ بیٹی اقصیٰ اور12سالہ مہک دوکاندار منظور کے گھر گھریلو کام کے سلسلہ میں گئیں تو ملزم نے اقصیٰ سے جبراً زیادتی کی اوراقصیٰ کوبازار بھیج کر مہک سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تومہک نے شور مچا دیا جس پر شہری آ گئے اور ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس غلہ منڈی نے باپ غلام فرید کی مدعیت میں مقدمہ 376iiiت پ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔