لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے آنے سے تحریک میں جان پڑی ہے۔پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی نے تین مطالبات پیش کیے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا حکومت کا کام ہے، مذاکرات کا راستہ حکومت نے نکالنا ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ بشری بی بی کے آنے سے تحریک میں جان پڑی ہے، میں تو پہلے ہی کہہ رہا تھا بانی کی فیملی کو آگے آنا چاہیے۔