منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بارات کی شکل میں اسلام آباد جانیوالے پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد سے بارات کی شکل میں اسلام آباد جانیوالے پی ٹی آئی کے 27کارکنوں کو سرگودھا روڈ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارکنوں نے گاڑیوں کو پھولوں سے سجایا ہوا تھا، ایک شخص کو دلہا بنا کر اس کی گاڑی فرنٹ پر رکھی ہوئی تھی۔پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے گاڑیوں کو روک کر تفتیش کے بعد 27کارکنان کو گرفتار کرلیا،تاہم تین گھنٹے بعد دولہا شادی کا کارڈ لے کر خود سرگودھا روڈ پہنچ گیا۔

دلہے نے کہا کہ ہمارا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو غلط فہمی ہوئی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی قافلے کا حصہ سجھ کر بارات کی گاڑیاں روک لیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈرائیورز سے موبائل فون اور گاڑیوں کی چابیاں لے لیں، گاڑیاں سجا کر بارات کی روانگی کیلئے دولہے کے گھر جارہی تھیں، میری بارات ہائوسنگ سوسائٹی سے امین پور بنگلہ جانی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…