منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

18ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے دو ارب سترکروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)18ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے دو ارب سترکروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف ہواہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب بیس کروڑآیا،ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔تحریک انصاف نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اوراسلام آباد میں چھوٹے بڑے ایک سو بیس احتجاج کیے،چارسیکورٹی اہلکارشہید، دوسو بیس سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔

اسی کروڑروپے کرایے پرلیے گئے تین ہزار کنٹینرزکے مالکان کو ادا کئے گئے،راولپنڈی، اٹک، لاہوراور اسلام آباد احتجاجوں کا مرکز رہے، تیس ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکارتعنیات رہے۔وفاقی دارالحکومت، لاہور اور راولپنڈی میں اٹھائیس کروڑکی قیمت کے سیف سٹی کے تین سو سترکیمروں کونقصان پہنچا،دوسوبیس چھوٹی،بڑی پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔نوے کروڑ سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے،لگ بھگ ڈیڑھ ارب کے اخراجات پولیس کے کھانے اورٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔

اسلام آباد کے بارہ ہزار اور پنجاب کے سولہ ہزار پولیس اہلکاروں کو دھرنوں اور احتجاج میں لگایا گیا،تیس کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرزاورفوج کی تعنیاتی پر آئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کے احتجاج پہ تیس کروڑ سے زائد کا خرچ ہوسکتا ہے،چونتیس ہزارسیکورٹی اہلکاروں کوطلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اتوار کے احتجاج کو روکنے کیلئے راولپنڈی اوراسلام آباد میں دوہزار سے زائد کنٹینرزبھی لائے گئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…