منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دبئی سے آنیوالے مسافر سے ایک کلو سونے کے زیورات اور کروڑوں کا سامان برآمد

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو سونے کے زیورات اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے ایک کلو 28گرام سونے کے زیورات، 06عدد ڈائمنڈ پیجز اور 05عدد مو بائل فونز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ملزم آصف کو موقع پر گرفتار کر کے برآمد ہونے والا سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جس کی کل مالیت تقریباً 3کروڑ 22لاکھ بنتی ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو انٹرنیشنل کی فلائٹ نمبر 417-PAسے ملزم نے سونے کے زیورات، ڈائمنڈ اور موبائل فونز زیر تن کپڑوں کے نیچے خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے، جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…