سرگودھا(این این آئی)باپ نے گھریلو رنجش میں طلاق یافتہ بیٹی کو قتل کر دیا اور خون میں لت پت نعش چھوڑ کر فرار ہو گیا پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر کے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ موسی خیل کے علاقہ بیگو خیلانوالہ میں باپ نے گھریلو رنجش میں طلاق یافتہ بیٹی کو قتل کردیا اور خون میں لت پت نعش چھوڑ کر فرار ہو گے۔ جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔جبکہ ڈی پی او میانوالی نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کے لواحقین سے وقوعہ کے بارے معلومات حاصل کیں اور انہیں ملزم کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔