سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں دم درود کے بہانے خواتین کو ورغلا کر نازیبا ویڈیو بنانے والے جعلی پیر کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ شاہ نگڈر کے چک 160شمالی میں جعلی پیر سادہ لوح خواتین کو دم درود کے بہانے ورغلا کر ان نازیبا ویڈیوز بنانے میں سرگرم رہا جس کی نشان دہی پر ایک ٹیم نے عرفان نامی جعلی پیر کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔جس سے تھانہ شاہ نگڈر پولیس پوچھ گچھ کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔