بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف فرد جرم پھر ٹل گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024 |
عمران خان
عمران خان

راولپنڈی(این این آئی)سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔وکلائ نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔

فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…