جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، شیر افضل مروت

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے ساتھی نے عمران خان کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن بھی جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کریں گے، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…