جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

پولیس وین پر حملہ، پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے سمیت 4افراد گرفتار

datetime 25  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے کارکنان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت قیدی وینز پر حملہ کر کے ملزمان کو فرار کروانے کی ناکام کوشش کی،حملہ کرنے والوں میں ملوث پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے بیٹے سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی گاڑیوں پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روزٹول پلازہ پر قیدیوں کی وینوں پر حملہ کیا گیا، حملہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، گرفتار ملزموں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام کی گئی مگر پولیس نے بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور 18ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انتشار کے کارکنان نے یہ حملہ اس وقت کیا جب ملزمان کو اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، پولیس وینز پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے، حملہ کرنے والے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت کے صاحبزادے سمیت پانچ چار افراد کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں اور دو پستول قبضے میں لے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار کی ایک تاریخ رہی ہے، 9مئی کو فوج پر حملہ اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، پی ٹی وی پر انہوں نے حملہ کیا، پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور قبریں بھی کھودی ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ قیدی وین میں 82ملزمان سوار تھے سنگجانی کے مقام پر جیسے ہی گاڑیوں کی رفتار آہستہ ہوئی تو جرائم پیشہ افراد اور گینگ کی صورت میں حملہ کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات کے حملے سے متعلق ردعمل کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنگین جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، فلمی انداز سے سب کچھ بیان کر کے مکر اور فریب کرنے والوں نے جھوٹ بولا۔انہوں نے بتایاکہ فرار ہونے والے 18قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جارہا ہے اور باقی گاڑیوں و ملزمان کا تعاقب بھی کیا جارہا ہے جبکہ باقی افراد کی شناخت بھی ہوچکی ہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو مثال بنائیں گے تاکہ دوبارہ کسی کی ایسی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو۔

انہوں نے کہ حملہ کرنے والوں کی تعداد 25سے 30تھی، شواہد کی بنیاد پر سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹول پلازے کی ساری سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، پی ٹی آئی کے ترجمان کو اتنا بڑا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے، جھوٹ، مکر اور فریب کے علاوہ ان کا دوسرا کوئی کام نہیں ہے، جرائم پیشہ افراد اور گینگ کی طرح قیدیوں کی وین پر حملہ کر کے ملزمان کو فرار کروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت اگر 9مئی کے ملزمان کو سزا دیتی تو ایسے حملے کرنے کی جرات نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…