بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

ایف آئی اے کی رپورٹ میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں اضافے کا انکشاف

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں میسیجنگ اور کال ایپلیکیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ کو پچھلے 4 ماہ میں 1426 ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات ایف آئی اے سائبر کرائم کو درج کرائی گئی ہیں۔

یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ صارفین کے لیے سائبر سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 ہیکڈ اکانٹس کو بحال کیا ہے، جبکہ 877 شکایات پر ابھی کام جاری ہے۔ یہ اقدامات صارفین کے تحفظ کے لیے اہم ہیں، لیکن ہیکنگ کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک تشویش کا باعث ہے۔یہ صورتحال صارفین کے لیے یہ پیغام دیتی ہے کہ انہیں اپنی آن لائن سیکیورٹی کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔ ہیکنگ کے واقعات سے بچنے کے لیے مضبوط پاس ورڈز کا استعمال، ٹو فیکٹر تصدیق، اور مشکوک لنکس سے بچنا ضروری ہے۔اسکیمرز یا جعلساز واٹس ایپ اکانٹس ہیک کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، جو کہ صارفین کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ترجمان ایاز خان نے وضاحت کی ہے کہ یہ جعلساز جدید حربے اپناتے ہیں تاکہ لوگوں کا اعتماد حاصل کر سکیں۔اسکیمرز جعلی واٹس ایپ اکانٹس بناتے ہیں جو بالکل اصلی نظر آتے ہیں۔ اس کے لیے وہ متاثرین کے قریبی روابط، جیسے کہ خاندان کے افراد اور دوستوں کی چوری شدہ پروفائل تصویروں کا استعمال کرتے ہیں۔یہ جعلی اکاؤنٹس متاثرین کو پیغامات بھیجتے ہیں، خود کو متاثرہ شخص کے دوست یا خاندان کے افراد ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح، وہ متاثرین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ایک بار جب اسکیمرز متاثرین کا اعتماد حاصل کر لیتے ہیں، تو وہ ذاتی معلومات یا واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز طلب کرتے ہیں۔ یہ کوڈز ہیکرز کے لیے متاثرہ کے اکانٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…