راولپنڈی(این این آئی)پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 150ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ہے جس میں عراق، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین اور سوڈان کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 69ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24ویں لیڈی کیڈٹ اور 36ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، عراق، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین اور سوڈان جیسے دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی تھے، انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ دیے۔