پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

ہمیں خدا ،اسکے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہئے’ ڈاکٹر ذاکر نائیک

datetime 15  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں انٹر فیتھ لیڈر شپ میٹ اپ میں خصوصی شرکت کی۔معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقات ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری اور علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انٹر فیتھ لیڈر شپ میٹ اپ کا انعقاد خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے علماء و مشائخ سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں خدا اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہئے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے علماء و مشائخ کی خوبصورت محفل سجانے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علماء و مشائخ سے اپنے خطاب میںکہاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پوری دنیا میں دین اسلام کی دعوت میں پیش پیش ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملنے اور ان خیالات سے مستفید ہونے کا اشتیاق پورا ہوا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے سیدھے راستے پر چلنے والے کو کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

پاکستان کیلئے میرے خاندان کی خدمات بارے سارے احباب واقف ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ویلکم کیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان میں محبت کا پیغام دیا ہے۔خطیب امام بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ہم معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان کے دل لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے کہاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریب کے کامیاب انعقاد پر حکومت پنجاب اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو کریڈٹ دیتا ہوں۔ آج امت مسلمہ کو بہت چیلنجز درپیش ہیں۔ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں خواجہ سلمان رفیق کی کاوشوں کو سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…