بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان المعروف ڈکی بھائی پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں اور گزشتہ دنوں کراچی میں گورنر ہائوس سندھ میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے پر جہاں پاکستانی سیاستدانوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں تو وہیں انہوں نے پاکستانی عوام کے کئی سوالات کے جواب بھی دیئے۔

اسی اجتماع کے دوران، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کا قصہ سنایا اور ساتھ ہی ڈکی بھائی کو جھاڑ بھی پلائی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک یوٹیوبر نے مجھے کہا کہ اس دنیا میں تین لوگ اسے بہت پسند ہیں اور وہ تینوں لوگ ہی اس کے آئیڈیل ہیں، وہ ان کی طرح بننا چاہتا ہے۔

ذاکر نائیک نے کہا کہ یوٹیوبر کے پسندیدہ افراد میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور میں(ڈاکٹر ذاکر نائیک)شامل تھا، میں یہ سن کر حیران رہ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی حیرت ہوئی کہ یہ یوٹیوبر نے مجھے ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کی فہرست میں کھڑا کررہا ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آخر مجھے کیوں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ساتھ شامل کیا؟، کیا ہم ایک جیسے ہیں؟واضح رہے کہ اسی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوا تھا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…