جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ناظم آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کر دیا ، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی عابد شاہ نے بتایا کہ ناظم آباد 2 نمبر فیروز کالونی کابلی بازار میں قائم گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار ولد حیدر جان کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور اس کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا جبکہ وہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا، پیر کو بھی ان کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں مقتول عبدالغفار کی اہلیہ ثمینہ نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔عابد شاہ نے مزید بتایا کہ ملزمہ ثمینہ نے شوہر کو نشانہ بنانے میں اپنے بھائی کا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا جو سیکیورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے ، مقتول 3 بیٹیوں کا باپ تھا، اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…