ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے قیمت میں 1000 روپے سے زائد کمی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔ اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے،سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، سرگودھا1733 روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے،کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے، سکھر1669.91روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، پشاور1654.67روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…