پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون، جمہوریت کیلئے ضروری ہے: رانا ثناء اللہ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہی مسئلہ ہے۔’جیو نیوز’ کے مارننگ شو ‘جیو پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائہ نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا، ملک معاشی طور پر مفلوج کیا گیا، یہ سب کس نے کیا؟ اسٹیبشلمنٹ نے بھی کیا، کندھا بانی پی ٹی آئی نے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا، نہ اپوزیشن میں، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں۔ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے ضروری ہے، تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، اس کا رویہ قابلِ برداشت نہیں، یہ کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…