پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اکتوبر میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، الرٹ جاری

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر میں اور خصوصی طور پر 10 شہروں میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات نے حالیہ ہفتوں میں ڈینگی میں نمایاں اضافے کو دیکھتے ہوئے اکتوبر میں اس میں مزید اضافے کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر میں سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت حیدرآباد اور لاڑکانہ جبکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ڈینگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عام طور پر ڈینگی 26 سے 29 سینٹی گریڈ کے درمیان تیزی سے پھیلتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈینگی نمایاں طور پر 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے بعد کم ہوجاتا ہے جب کہ زائد درجہ حرارت پر بھی ڈینگی کے کیسز میں کمی ہوتی ہے۔ادارے نے بتایا کہ عام طور پر ڈینگی کا سبب بننے والے مچھر طلوع آفتاب سے دو گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے دو گھنٹے کے بعد اپنا شکار کرتے ہیں اور اسی دورانیے میں ڈینگی میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مقامی انتظامیہ سمیت ہسپتالوں کو بھی ڈینگی سمیت مچھروں کے کاٹنے سے بڑھنے والی دوسری بیماریوں جیسا کہ ملیریا اور چکن گونیا سے بچائو کے بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…