بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جعلی میڈیکل ویزوں پر پاکستان آنے والے 9 افغان شہری گرفتار

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومتِ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے شہریوں کے لیے پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغانیوں کی بڑی تعداد نے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر علاج کے بہانے پاکستان آنا شروع کر دیا۔

پاکستان سے امریکا اور جاپان جانے کی کوشش میں 3 دن میں 9 افغان شہریوں کو ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان کے وزٹ ویزے بند ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کی بڑی تعداد علاج کے بہانے پاکستان کے ویزے حاصل کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے افغان شہری کابل سے اسلام آباد آتے ہیں، پھر وہ اسلام آباد، لاہور یا کراچی کے مختلف سفارت خانوں یا قونصلیٹ سے مختلف ممالک کے ویزے حاصل کرتے ہیں اور پھر پاکستان سے ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 3 دن کے دوران ایسے 9 افغان شہریوں کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن کے عملے نے گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں 3 مقدمات نمبر 205/2024، 207/2024 اور 213/2024 درج کیے گئے ہیں، عدالتی احکامات پر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ایسے افغانی شہریوں کے ویزے تو درست ظاہر ہوئے ہیں مگر ان کا پاکستان میں جعل سازی کر کے داخل ہونا اور اپنے مقاصد حاصل کرنا جرم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…