منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو اپنے نانا کے کاموں کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں: شبلی فراز

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب بلاول بھٹو اپنے نانا کے کاموں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے لیے جس نے بہتری کی کوشش کی اس کو نشانِ عبرت بنایا گیا، ذوالفقار علی بھٹو نے آئین بنایا، ان کے ساتھ کیا کِیا گیا؟سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ اور سیرتِ نبوی ۖ کے لیے یونیورسٹی بنائی، انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بات کی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس راہ پر چلنا چاہتے ہیں جہاں شہریوں کو انصاف ملے، جنگ میں بھی بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے حقوق ہوتے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مشکلات سے رکھا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں، خواتین کو بھی ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، آئین و قانون کی پاسداری نہ ہوئی تو ملک نہیں چل سکتا، حکمراں ٹولہ سیاسی طور پر پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے اپنا فیصلہ دیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ملک میں سیاسی استحکام و مضبوطی ایسے نہیں آ سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…