پشاور (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب ہوگئے ہیں وہ گزشتہ روز وزیراعلی ہائوس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں تھے نہ ہی انہوں نے گزشتہ روز اور آج اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ۔
اس حوالے سے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی منظر عام سے غائب نہیں ،پریس کانفرنس پارٹی کی مرکزی قیادت کی تھی، علی امین اسمبلی اجلاس میں کسی بھی وقت شرکت کرسکتے ہیں۔