اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کاپارٹی کو منظم کرنے کے لئے ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے لئے ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیاہے کہ نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کیلئے سینئر پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ ،پھر خیبر پختونخواکا دورہ ہوگا۔تینوں صوبوں کے بعد نوازشریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کوازسرنو متحرک کرنے کیلئے تنظیم نوکے حوالے سے فیصلے کریں گے ۔ اس تناظر میںپارٹی کے مخلص اوردیرینہ ساتھیوں کو اعلی تنظیمی عہدے دئیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا،تحصیل سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونل تک تنظیم سازی کاعمل مکمل کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…