پیر‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2024 

وادی تیراہ میں مارے گئے 25 دہشت گردوں کی ویڈیو منظرِ عام

datetime 28  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشنز میں اب تک 25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ 11 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جینس بیسڈ ا?پریشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔



کالم



اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!


میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…