کراچی(این این ئی) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے 157 گھوسٹ ملازمین کے بغیر بتائے بیرون ممالک مقیم ہونے کا انکشاف ہوا جن کے خلاف دو روز میں کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو 157 گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر سیکریٹری نے غیر حاضر اساتذہ و دیگر ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔
ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائری میں علم ہوا ہے کہ 157 ملازمین بیرون ممالک مقیم ہیں۔ڈی جی مانیٹرنگ کا کہنا ہے ککہ گھوسٹ ملازمین چھٹی لیے بغیر بیرون ملک مقیم اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، 76 گھوسٹ ملازمین کے بیرون ملک سفری شواہد ایف آئی اے نے فراہم کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے اطلاع نہ دینے والے ڈائریکٹرز، ڈی ای اوز اور ٹی ای اوز کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔