منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمو ں کو الرٹ جار ی کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے بلوچستان میں 20تا 22 اگست کے دوران مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمو ں کو الرٹ جار ی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے20تا22اگست کے دوران بلوچستان میں شمال مشرقی ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلات اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں، خضدار،دادو، لسبیلہ، آواران، جھل مگسی، واشک، کچھی اور جعفرآبادکے علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، بارش کے باعث خضدار، دادو، لسبیلہ، آواران، جھل مگسی، واشک، موسی خیل، دکی، بارکھان، سبی اور کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔ پانی کی بہاو میں اضافہ دریاو ں پر موجود پلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کی ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع سیلابی صوررتحال کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ این ڈی ایم اے نے مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے پلوں اور چھوٹے ڈیموں کی باقائدہ نگرانی جاری رکھی جائے۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں علاوہ ازیں مسافراور سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOSایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…