منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بشریٰ بی بی 9مئی مقدمات میں قصور وار قرار

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پولیس نے 9مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 12مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دے دی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشریٰ بی بی کو (آج)ہفتہ کو طلب کرلیا۔

عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشریٰ بی بی کوآج ہفتہ صبح 8بجے عدالت پیش حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت (آج)ہفتہ کو فیصلہ کرے گی۔پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ قصور پائی گئی، بارہ تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔بشریٰ بی بی کو تحریک انصاف منحرف راہنماں صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیش رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے، بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ، گیٹ 4 ،ارمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کو مری روڈ، ٹیکسلا، حضرو اٹک میں میں بھی گھیرائو جلا ئوتوڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…