جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھرنے سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی، پیچھے نہیں ہٹ سکتے، امیر جماعت اسلامی

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس دھرنا سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، عوامی مسائل پر ہی سیاست ہوگی، اپنا حق لے کر اٹھیں گے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دھرنیکا 9واں دن ہے، ہمارا دھرنا عوامی قوت بنتا جارہا ہے، دھرنے کے شرکا پرامن طریقے سے یہاں موجود ہیں، شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس دھرنا سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے، اس دھرنا سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، عوامی مسائل پر ہی سیاست ہوگی، اپنا حق لے کر اٹھیں گے، عوام کی مصیبتوں کو ختم کیا جائے، یہی ہماری سیاست ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بجلی کے بلوں سے لوگ انتہائی پریشان ہیں، میں جب قطر نماز جنازہ کے لیے روانہ ہوا تو ائیرپورٹ پر ایسے لوگ ملے جنہوں نے موٹر سائیکل بیچ کر بجلی کے بل ادا کیے۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ذاتیات اورخاندان کی سیاست چلتی رہے لیکن پاکستان میں نیا کلچر متعارف کرایا جارہا ہے اور ملک میں الیکٹیبلز کی سیاست ختم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اب دھرنے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، آج سے کراچی میں بھی دھرنے شروع ہوجائیں گے، پورے ملک میں یہ سلسلہ جاری ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سوال کیا کہ وزیراعظم 1300 سی سی گاڑی میں خود کیوں نہیں بیٹھ سکتے، 1300 سی سی گاڑی میں تو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں ہوتا، عوام ان کی مراعات اپنے بلوں میں کیوں ادا کریں، قوم کے سامنے اپنی مراعات کم کرنے کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…