جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے سفارتخانوں، مشن اور دفاتر کے سرکاری اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب کے غبن کا انکشاف

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے بیرون ملک سفارتخانوں، مشن اور دفاتر کے سرکاری اکاؤنٹس میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے غبن اور مشکوک لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان حج مشن جدہ میں ساڑھے 7 کروڑ روپے کا غبن ہوا۔ جدہ حج مشن کے ایک افسر نے سوا کروڑ روپے سرکاری خزانہ سے نکال کر اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں ڈالے۔

حج معاونین کی خوراک کے فنڈز میں 2 کروڑ روپے سے زائد خوردبرد ہوئے۔حج مشن کی کیش رسید میں 34 لاکھ سے زائد کے گھپلے کیے گئے اور مشن کے اکاؤنٹ افسر نے 78 لاکھ روپے حج امور کے فنڈز میں فراڈ کیا۔ اکاؤنٹس افسر نے بینک اسٹیٹمینٹ اور رقم کی لین دین کے کاغذات میں ٹمپرنگ کی۔

پاکستان مشن جرمنی میں ایک کروڑ کے تحائف اور فرنیچر خریداری میں بے ضابطگی کا انکشاف ہوا۔ تحائف لینے دینے کا ریکارڈ نہ ملا اور پیمنٹ وینڈر کی بجائے برلن میں سفیر کو ذاتی طور پر کی گئی۔ ڈکار میں پاکستان سفیر کی بلاجواز رہائش پر قومی خزانے کو تقریبا 2 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ولنگٹن میں پاکستان مشن کے لیے خالی رہائش کی بلڈنگ رکھنے پر 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

جرمنی مشن میں تقریبا 10 کروڑ کی رقم قونصلررسیٹ میں نہ رکھنے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔جرمن مشن کے اکاؤنٹس سے ڈھائی کروڑ کی مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔ نیپال مشن میں 18 کروڑ روپے کا غیرضروری اور بلاجواز خرچہ کیا گیا۔ ایک کروڑ روپے سے زائد کا فلڈز ریلیف فنڈز نیروبی مشن سے پاکستان نہ پہنچ سکا۔ایران مشن کے اکاؤنٹس سے 62 لاکھ کی مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا۔ وزارت خارجہ نے لگ بھگ ایک ارب روپے کے کمیونٹی ویلفیئرکے فنڈز سفارتخانوں کو کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لیے نہیں دیئے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…