جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا

datetime 3  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز روانہ ہوگئی، ہفتے میں دو پروازیں دوطرفہ چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کیا ہے، ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہاکہ ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پہلی پرواز پی کے 763سے 170عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا۔ پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ نوشیروان عادل نے کہا کہ جدہ کی پروازوں سے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔فیصل آباد کی کاروباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر شاہد حسین، سٹیشن منیجر محمد عرفان اور دیگر ایجنسیوں کے افسران نے مسافروں کو رخصت کیا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…