ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ،حکومت کو بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی زندگی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور اْن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زندگی اور صحت کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات کی فراہمی اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق بشریٰ بی بی کی دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی زندگی اور صحت کی حفاظت یقینی بنائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت عدالت کی جانب سے فراہم کی گئی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں، جن کے وہ حقدار ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تھی، تب بانی پی ٹی آئی جیل میں سزا کاٹ رہے تھے، موجودہ صورتحال میں درخواست گزار خود بھی جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں جو معاملہ اٹھایا گیا ہے، وہ بانی پی ٹی آئی تک محدود نہیں بلکہ عمومی نوعیت کا ہے، کہا گیا کہ ایک قیدی کے کوئی حقوق نہیں جو کہ مکمل طور پر غلط ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ قید کا مطلب غیر انسانی برتاؤ بالکل بھی نہیں ہے، قید کا مقصد بغیر کسی جسمانی اور دماغی دباؤ کے قیدی کی اصلاح ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اس عدالت نے مقدمہ خالد حسین بنام وزارت انسانی حقوق میں گائیڈ لائنز فراہم کردی ہیں، وفاقی حکومت تمام جیلوں، بالخصوص اڈیالہ جیل میں ان گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر اب تک وفاقی حکومت جیلوں میں ان گائیڈلائنز پر عمل درآمد نہیں کرا سکی، وفاقی حکومت ملک کی تمام جیلوں میں فراہم کردہ گائیڈ لائنز پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے۔فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق بہت سے بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کنندہ ہے، بظاہر وفاقی حکومت نے ان معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…