مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔فیصل آباد کے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ گلشن علی ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی پر بیوی دل آویز نے شوہر ارسلان کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔لواحقین نے بتایا کہ 25 سالہ خاتون دل آویز نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے 27 سالہ شوہر محمد ارسلان کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی۔ خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔