پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عیدالاضحی ، قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس کے خطرے سے خبر دار کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت نے ملک میں شدید گرمی اور عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر عوام کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو کانگو وائرس کے خطرے سے آگاہ کرنے کیساتھ بیماریوں کی روک تھام کیلئے بروقت اور مناسب اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ایڈوائزری میں کانگووائرس کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیاں وائرس کا ذریعہ بن سکتی ہیں، وائرس زدہ شخص صحت مند افراد کو بھی بیمار کرسکتا ہے، اس لئے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال احتیاط کے ساتھ کی جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، جلد یا لباس پر کانگو کی چیچڑی موجود ہو تو محفوظ طریقے سے ہٹائیں۔ عیدکے دنوں میں ایسے مقامات پرنہ جائیں جہاں چیچڑی موجود ہوں، احتیاط کی راہ اپنائیں، خود بھی بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں۔ایڈوائزری کے مطابق تیز گرمی میں خود کو سورج کی شعاعوں سے بچائیں۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچ کر ہی ہیٹ اسٹروک کو روکا جاسکتا ہے۔ عوام کو ٹائیفائیڈ بخار سے متعلق بھی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…