اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری کو پیش آیاتھا اور خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ہے۔سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈرائیور کو موٹروے پولیس نے روکا تو خاتون ڈرائیور نے موٹروے پولیس سے تکرار شروع کردی۔
ویڈیو میں خاتون ڈرائیور کو تیزی سے موٹروے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کرفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون ڈرائیور کے خلاف صرف مقدمہ درج ہوا ہے، ابھی گرفتاری نہیں ہوئی۔