اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہانہ20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی، تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں،ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019ء میں ترامیم کی منظوری دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کے تحت تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد نہیں ہو گی، اب 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ترامیم تجویز کی پیش کی تھی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے 2019ء کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی حکومت عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…