لاہور( این این آئی)18سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ممبر اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کم عمری کی شادی کا مسئلہ بہت سنگین معاملہ ہے،کم عمری کی شادی بدسلوکی، استحصال اور تشدد میں اضافہ کرتی ہے ،کم عمری کی شادی لڑکیوں کی زندگی اور صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عوام کو کم عمری کی شادیوں کے سنگین خطرات اور نتائج سے آگاہ کیا جائے اورنکاح خواں کم عمر شادی کو سر انجام دینے میں رکاوٹ بنیں ۔