پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

غلط خبر چلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا، شیر افضل مروت

datetime 3  اپریل‬‮  2024 |

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ غلط خبر چلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ویڈیو میں کہاں تھپڑ نظر آرہا ہے؟ وہ کارکن نہیں میرا گارڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی ہمیں فکر نہیں، یہ چلتے رہیں گے، کے پی پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ ناانصافی کی ہے، موجودہ آئی جی اس سارے مظالم کا ذمے دار ہے، آئی جی کو جیل کے اندر ہونا چاہیے، مرکز صوبے میں حکومت نہیں چلنے دے رہا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے محروم کرنے کے لیے کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں انتخابی مہم چلائیں گے، ہم سے انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں چھینی گئی ہیں، حکومت کے جبر کے خلاف مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 6 ججز کا مقدمہ کوئی عام مقدمہ نہیں، ججز مقدمہ میں سیکیورٹی ایجنسی کو فریق بنایا گیا ہے، ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ ہائی کورٹ کے ججز اپنے حقوق پر تحفظات کا اظہار کریں، ہائی کورٹ ججز کے خط کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کے فیصلے کی کسی کو توقع نہیں تھی، جسٹس شوکت صدیقی کے معاملے پر اس وقت عدلیہ کھڑی ہوتی تو یہ نوبت نہ آتی۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں شیر افضل مروت کی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…