جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم فیصل واوڈا کو سینیٹر منتخب کریں گے

datetime 2  اپریل‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)سندھ سینیٹ انتخابات میں آزادامیدوار فیصل واوڈا کو پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم مشترکہ طور پر ووٹ دیں گے۔فیصل واوڈا جنرل نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی جنرل نشست کے ایک امیدوار سرفراز راجڑ کی قربانی دے گی۔پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم اراکین سندھ اسمبلی کے ووٹ سے فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوں گے۔سندھ میں 12سینیٹرز کی نشستوں میں 10پر پیپلزپارٹی کے اراکین ہوں گے۔

ایک نشست پر ایم کیوایم اور ایک پر فیصل واوڈا سینیٹر بنیں گے۔چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان نے بھی آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور دستبردار ہونے کے معاملے پر اس نے مختلف آپشنز پر غور کے بعد حتمی فیصلے کیے تھے۔ایم کیو ایم کی ایڈہاک کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد سندھ کی جنرل نشست پر عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ تھا جبکہ فیصل واوڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…