بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دیتے تو 9 مئی جیسے واقعے سے بچا جاسکتا تھا، شیر افضل مروت

datetime 1  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اپریل 2022 میں پی ٹی آئی اراکین کا مشترکہ طور پر اسمبلیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، ذاتی طور پر میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کا خمیازہ بھگتنا پڑا، قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور دو حکومتیں ختم کرنے کا ہمیں نقصان ہوا، ذاتی طور پر میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو 9 مئی جیسے واقعہ سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی دوبارہ انتخابات لڑ کر پارلیمان کا حصہ بن گئی ہے، ان حالات میں ہمارے پاس دو آپشن ہیں، پہلا آپشن یہ ہے کہ یا تو ہم قانونی اور احتجاج کا سہارا لیں جو 2 مارچ کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ہم محتاط ہوگئے ہیں، جب تک ہمارا مینڈیٹ ہمیں نہیں مل جاتا، انہیں ایوان میں مشکل وقت دیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کنفرنٹیشن کی سیاست نہیں کرے گی، ہم اپنا حق حاصل کرنے لیے قانونی جنگ، پرامن احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت علیحدہ معاملہ ہیہم وہاں ڈیلیور کریں گیان کاحق ہیانہوں نے تیسری دفعہ ہم پر اعتماد کیا، حکومتی معاملات کو سیاست سے دور رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…