منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

نواز تو کیا شہباز شریف بھی حکومت لینے پر خوش نہیں ہیں،جاویدلطیف

datetime 20  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز تو کیا شہباز شریف بھی حکومت لینے پر خوش نہیں ہیں،جن لوگوں کو لایا گیا وہی قومی حکومت بنائیں،2018اور2024دونوں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ ہمیں کہا جارہا ہے حکومت بنائیں اسی میں ملک کا مفاد ہے،کانٹوں پر چلایا جارہا ہے جس کا نقصان بھی ہمیں ہورہا ہے،نواز شریف کے نظریے سے خائف لوگ ہمیں حکومت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور پر یہ حکومت بنانے کے حق میں نہیں،میری جماعت کے 90فیصد لوگوں کی یہی سوچ ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ نے فیصلہ کیا کہ شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے لیکن شہباز شریف بھی خوش نہیں کہ حکومت بننی چاہیے،ان کی بھی رائے وہی ہے جو 90فیصد ممبران گفتگو کررہے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی بھی رائے ہے ایسے حالات میں حکومت نہیں لینی چاہیے، وہ بھی ن لیگ کو وزارت عظمیٰ دینے کے خواہشمند نہیں۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو لایا گیا وہی قومی حکومت بنائیں، 2018اور 2024دونوں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے 16ماہ کی حکومت لے کر غلطی کی تھی اگر حکومت کا حصہ نہ بنتے تو ملک ڈیفالٹ کرجانا تھا،حکومت نہ کرتے تو جیلوں میں بھی ہوتے تو ہمیں ووٹ ملتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…