جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف سے ملاقات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 6ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی 3اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2مزید نشستیں مل گئیں ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر ،وزیراعظم کے نامزد امیدوار شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی 90بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92،93بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 106سے حشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان شامل تھے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور سردار اویس خان لغاری بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اس سے قبل پی پی 205خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212خانیوال سے اصغر حیات ہراج بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں ۔

نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن میں شمولیت کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی کا خیر مقدم اور مبارکباد دی ۔ جبکہ شمولیت اختیار کرنے والے ارکان نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، عدم استحکام ملک کے مفاد میں نہیں، حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے، عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے، جن کا ایجنڈا انتشار ہے، وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں، نواز شریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، خیبر پختون خوا کی ترقی چاہتے ہیں، خیبر پختون خوا میں ترقی سے ہی دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…