اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دومزید نشستیں مل گئیں

datetime 17  فروری‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 106سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے82سے ملک طارق اعوان نے شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔

آزاد اراکین نے کہاکہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔انہوںنے کہاکہ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،اب بھی یہی ترجیح ہے جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں،ہمیشہ پاکستان اورعوام کا مفاد سوچتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…