جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ، قومی خزانے سے50ارب ضائع کیے گئے ، اسکا حساب کون دے گا’سراج الحق

datetime 17  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے ، اس کا حساب کون دے گا،جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی، ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی، دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لیے پرامن عوامی احتجاج ، قانونی راستہ سمیت آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے تمام آپشنز استعمال کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اب تک 12الیکشنز ہوچکے ہیں ، ہر الیکشن ارینجمنٹ کے تحت ہوا،70سے منظم دھاندلی کا سلسلہ جاری ہے ، ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے سبق نہیں سیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر ملک میں الیکشنز قومی وحدت اور استحکام کا باعث بنتے ہیں،پاکستان میں ہرانتخاب کے بعد مزید تباہی و بربادی کے آثار نمودار ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ عرصے سے جاری سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے بعد قومی انتخابات کے لیے تاریخ کا تقرر ہوا، امید بندھی تھی کہ انتخابات کے بعد کم ازکم اس دفعہ استحکام آئے گا ،تاہم نتائج میں ہیر پھیر سے مزید سیاسی انتشاربرپا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتوں اور مقتدرحلقوں نے ہر الیکشن میں مداخلت کی، ملک کی نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے غیر جمہوری قوتوں کو ہمیشہ کندھے فراہم کیے، جماعت اسلامی کا روز اول سے موقف ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ملک کی خدمت کریں ، سیاسی پارٹیاں غیر جمہوری قوتوں سے ددوھ کا فیڈر لینا بند کریں ، مگر بدقسمتی سے ہمیشہ ماضی کی تاریخ دہرائی گئی۔ جماعت اسلامی قومی وحدت کے قیام اور پولرائزیشن کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک کی موجودہ گھمبیر صورتحال میں مظلوم فلسطینیوں کو بھلا دیا گیا، غزہ میں اسرائیل عالمی استعماری قوتوں کی ایما پر ظلم و جبر کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہوئے، کشمیر میں بھارت کی قابض افواج انسانی حقوق کی سنگین سرگرمیوں میں ملوث ہے، بھارت میں اسلامی شعار، مساجد اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی ، بے روزگاری کے طوفان میں زندہ لاشیں بن چکے ہیں ۔

جماعت اسلامی عوام اور مظلوموں کی حمایت میں بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی۔ دریں اثنا ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں انتخابات 2024ء میں بدترین دھاندلی، ملک کے سیاسی و معاشی بحرانوں کے خاتمے اور عوامی احتجاج کو منظم کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی 18فروری اتوار کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…